ڈبلیو ٹی اے این بی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 11 مارچ سے آغاز

Last Updated On 03 March,2020 05:06 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) ڈبلیو ٹی اے این بی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 32 واں ایڈیشن 11 مارچ سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ مینز ڈبلز مقابلے 12 مارچ سے شروع ہونگے۔

ٹورنامنٹ انڈین ویلز ماسٹرز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مینز ایونٹ کا یہ 47 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں اٹلی کے کھلاڑی آسٹریا کے ڈومینک تھیم مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

ویمنز سنگلز مقابلوں میں کینیڈین کھلاڑی بیانکا اینڈرسکیو ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 22 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔