تنزانیہ کی مریم ہرمانی نے لاک ڈاؤن میں گھر کو ہی باکسنگ رِنگ بنا لیا

Last Updated On 16 April,2020 09:30 am

ڈوڈوما: (دنیا نیوز) تنزانیہ کی مریم ہرمانی نے لاک ڈاؤن میں گھر کو ہی باکسنگ رِنگ بنا لیا، اولمپکس گولڈمیڈلسٹ بننے کا خواب آنکھوں میں سجائے ویمن فائٹر نے مکے بازی اور فزیکل ٹریننگ تیز کر دی۔

کورونا وائرس کے خطرات میں تنزانین باکسر کی مکے بازی، انتیس سالہ مریم ہرمانی کا اولمپکس گولڈ میڈلسٹ بننے کا عزم لاک ڈاؤن میں بھی حوصلے پست نہ کر سکا اور انہوں نے گھر کو ہی باکسنگ رِنگ بنا لیا۔

ان کے شوہر عماد زیانی ہی پرجوش باکسر کو ٹریننگ کرانے لگے، صرف باکسنگ ہی نہیں بلکہ فزیکل ٹریننگ میں بھی مصروف ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی مریم ہرمانی کو آئندہ سال تک ملتوی ہونے والے اسپورٹس ایونٹ کا شدت سے انتظار ہے۔
 

Advertisement