لاہور: (دنیا نیوز) جان لیوا کورونا کو ہرانے میں تائیوان والوں نے پہل کر دی، بیس بال کے خالی سٹیڈیم میں ڈمی تماشائیوں اور چیئرلیڈرز سے رونقیں دوبالا ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تائیوان نے ویران میدان آباد کا منفرد آئیڈیا تلاش کر لیا۔ موذی کورونا وائرس کے خطرات کے باعث بیس بال سٹیڈیم کو ڈمی تماشائیوں سے بھر دیا گیا۔
رونقیں بحال کرنے کے لیے چیئر لیڈرز نے بھی دبنگ انٹری ڈالی، گھروں پر بیٹھے پرستاروں کو خوب محظوظ کیا۔
Take a closer look at those "fans" at Taiwan s delayed baseball season opener pic.twitter.com/nscNniVrKY
— SCMP News (@SCMPNews) April 13, 2020
زبردست آئیڈیا میں ایک اور اضافہ ہوا، صرف تائیوان ہی نہیں دنیا بھر کے بیس بال مداحوں کے لیے تیس سال میں پہلی بار انگلش زبان میں کمنٹری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔