کراچی کے تاریخی ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی خستہ حالی، سندھ حکومت کے وعدے وفا نہ ہوئے

Last Updated On 24 May,2020 09:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی کا جب بھی نام آتا ہے کراچی میں واقع تاریخی گراونڈ عبد الستار ایدھی اسٹیڈیم کا ذکر ضرور ہوتا ہے، اس اسٹیڈیم کی حالت بدلنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ حکومت نے کئی وعدے کئے لیکن وفا نہ ہوئے۔

ٹوٹی کرسیاں، زنگ کھائے گول پوسٹ، خستہ حال عمارت کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا مقدر بن گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس واحد اسٹیڈیم کو تاریخی اہمیت حاصل ہے جہاں پر متعدد انٹر نیشنل ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔

فلڈ لائٹس کے خستہ ٹاورز اور پانی نہ ہونے کے باعث سوکھی آسٹروٹرف کسی مسیحا کی منتظر ہے، سندھ حکومت سے بھی ہاکی اسٹیڈیم کی قسمت بدلنے کا کئی بار وعدہ کیا۔

جس طرح پاکستان میں قومی کھیل تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے ویسے ہی فیڈریشن کی عدم دلچسپی نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی حالت ابتر کر دی ہے۔