اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیے کھیلوں کے مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 92 کروڑ 94لاکھ 92ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے پانچ جاری اور دو نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 929.492ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، پانچ جاری منصوبوں کے لئے 333.920ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق پی ایس بی کوچنگ، کراچی باکسنگ جمخانہ کی تعمیر کے لیے15. 281ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، نیشنل سپورٹس سٹی نارووال کی تعمیر کے لیے 5.000ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بائیو مکینیکل لیب قائم کرنے کے لئے 126.292ملین روپے، گلگت میں ہاکی ٹیرف بچھانے کے لیے 102.183ملین روپے مختص کیے ہیں۔
اسلام آباد، فیصل آبا، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں ہاکی ٹرفس کی تبدیلی کے لیے 85.164 ملین روپے، دو نئے منصوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی میں 595.572 ملین روپے، سائوتھ ایشین گیمز کی تیاری، سہولیات کی بحالی اوراپ گریڈیشن کے لیے300.000ملین روپے، پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں سائوتھ ایشین گیمز 2021_22کی تیاری، سہولیات کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے295.572ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔