لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں فٹبال کے بعد ٹینس کی بھی رونقیں بحال ہونے کو ہیں۔ 23 جون سے چھ روزہ چیرٹی ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔ سات ماہ سے انجری کا شکار اینڈی مرے بھی اِن ایکشن ہوں گے۔
تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی انگلش ٹینس کورٹس بھی آباد ہونے لگے ہیں۔ چھ روزہ چیرٹی ٹورنامنٹ 23 جون سے شروع ہو گا۔
اس میں سات ماہ سے انجری کا شکار سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے بھی کم بیک کریں گے۔ انگلش ٹینس سٹار کا میچ منگل کو شیڈول ہے۔
اس ایونٹ کا مقصد ٹینس سرگرمیوں کا آغاز کرنا، وبائی وائرس کا شکار ہونے والی کی امداد اور آئندہ میچز کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔