مارشل آرٹ کے ماہر پاکستانی نوجوان نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

Published On 17 August,2020 08:34 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) محمد راشد نسیم نے ایک گھنٹے میں 10 کلو وزن اپنی ٹانگ کیساتھ باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑا۔

مارشل آرٹ کے ماہر نوجوان محمد راشد نسیم کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس سے قبل بھی وہ درجنوں ریکارڈ اپنے نام کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکے ہیں۔ ان کا اگلا ہدف ریکارڈ کی سینچری بنانا ہے۔

مارشل آرٹس فائٹر راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈز کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ اس مرتبہ انہوں نے ایک گھنٹے میں 10 کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑا۔ یہ ریکارڈ بھارت کے جے انتھ ریڈی کے پاس تھا جنہوں نے ایک گھنٹے میں 1155 ککس لگا رکھی تھی۔

یاد رہے کہ راشد نسیم اس سے پہلے ایک گھنٹے میں 32686 مکے مارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں جو انگلینڈ کے کھلاڑی کے پاس تھا۔