پیرس: (ویب ڈیسک) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 17 ویں مرحلے سے قبل کولمبیا سے دفاعی چیمپئن ایگن برنال ریس سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
انڈیپننڈنٹ اردو کے مطابق ایگن برنال کمر اور گھٹنے کی درد میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خود بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان تکالیف میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان کی کمر کا درد گھٹنے تک آ چکا ہے۔
برنال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس طرح سے ٹور ڈی فرانس کا خاتمہ نہیں چاہتے تھے لیکن موجودہ حالات میں یہ میرے لیے بہترین فیصلہ ہے۔ میں ابھی سے آنے والے برسوں میں واپسی دیکھ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ سائیکلسٹ پریموز روگلک اب تک کی ریس میں مجموعی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ایگن برنال کا ان کیساتھ وقت کا مزید فرق آ چکا ہے جس کی وجہ سے ہی ٹور ڈی فرانس کے دفاعی چیمپیئن نے ٹورنامنٹ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔