پیرس: (دنیا نیوز) ویمن سنگلز سٹراسبرگ کے ٹائٹل مقابلے میں الینا سووِیٹولینا نے قازق حریف کو ہرا دیا۔ یوکرائنی کھلاڑی کی جیت کا سکور چھ چار، ایک چھ اور چھ دو رہا۔
فرانسیسی کلے کورٹ پر سٹراسبرگ اوپن کے فائنل مقابلے میں یوکرائن کی الینا سویٹولینا کا قازق حریف ریباکینا سے جوڑ پڑا۔ ٹاپ سیڈ سویٹولینا نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری کی دھاک بٹھائی۔
دوسرے سیٹ میں انہیں چھ ایک سے شکست ہوئی۔ یوکرائنی کھلاڑی نے ٹائٹل مقابلے کے تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کم بیک کیا اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔ الینا سویٹولینا نے ٹرافی وصول کی اور خوب خوشی منائی۔