سپینش سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ مکمل، پرائمز روگلک کا شاندار کم بیک، فتح سمیٹ لی

Published On 29 October,2020 06:06 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دفاعی چیمپئن پرائمز روگلک نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔ پہاڑی سلسلے کے ٹریک پر رائیڈرز کو مہارت اور سخت محنت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔

تفصیل کے مطابق سپین کے پہاڑی علاقہ میں سائیکل ریس کے آٹھویں مرحلے میں ایک سو چونسٹھ کلومیٹر کا فاصلہ طے تھا جسے سر کرنے کیلئے دنیا بھر کے رائیڈرز میں سخت ترین مقابلہ ہوا۔

سب کو اونچائی اور ڈھلان پر مہارت اور زور بازو کا زبردست مظاہرہ کرنا پڑا۔ اپنے اعزاز کا دفاع کرتے سلووینیا کے پرائمز روگلک نے پھر کامیابیوں کا راستہ لیا۔

تیرہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آنے والے ایکواڈورین رچرڈ کیراپاز کی مجموعی برتری برقرار رہی۔ فِنشنگ لائن پر کھڑے پرستار سائیکل سواروں کے جوشیلے انداز سے محظوظ ہوئے اور داد دیتے نظر آئے۔