زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی کھلاڑیوں کی راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع

Published On 27 October,2020 03:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کھلاڑیوں نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کر دی۔

قومی اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہو گیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خصوصی لیکچر دیا، سیریز کی اہمیت بتائی جس کے بعد تمام کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے۔ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی پسینہ بہایا۔

اس سے پہلے لاہور اور اسلام آباد سے آنے والے دونوں اسکواڈ ممبران کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے تھے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔