روم: (دنیا نیوز) فارمولا ون ریسنگ کے ریکارڈ ہولڈر لیوئس ہمیلٹن نے اطالوی ٹریک پر بھی فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ معمولی فرق سے اپنے ہی ٹیم ممبر ویلٹیری بوٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اٹلی میں امیلیا گراں پری کے ٹائٹل میں فارمولا ون کے نامور ڈرائیور اِن ایکشن ہوئے۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن، جیت کے جتن، کمال ڈرائیونگ، پھرتی اور مہارت کے رنگ نظر آئے۔
بے قابو کاروں کی ٹکریں، ڈی ٹریک ہوتی گاڑیوں اور کریو کی قلابازی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ایف ون ریسنگ کے ریکارڈ ہولڈر لیوئس ہمیلٹن نے ایک اور فتح سمیٹتے ہوئے کامیابیوں کی تعداد 93 کر لی۔
پانچ اعشاریہ سات آٹھ تین سیکنڈ کے معمولی فرق سے ہمیلٹن کے ہی ٹیم میٹ ویلٹیری بوٹس دوسرے نمبر پر رہے۔ جاندار ریس مقابلے سے ڈرائیور ہی نہیں مختصر تماشائی بھی خوب محظوظ ہوئے۔