سپین سائیکل ریس میں سلووینیا کے پرائمز روگلک کا شاندار کم بیک

Published On 04 November,2020 08:26 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین سائیکل ریس میں سلووینیا کے پرائمز روگلک نے شاندار کم بیک کر لیا۔ تیرہواں مرحلہ جیت کر پھر مجموعی برتری حاصل کر لی۔

سائیکل ریس کے تیرہویں مرحلے میں دنیا بھر کے رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے۔ تینتیس اعشاریہ سات کلومیٹر کا پہاڑی ٹریک سائیکلسٹ کے لیے چیلنج بن گیا۔

سلووینیا کے تجربہ کار پرائمز روگلک نے خوب زور بازو دکھایا اور مقررہ فاصلہ چھیالیس منٹ انتالیس سیکنڈ میں طے کر کے جیت اپنے نام کی۔

ایک سیکنڈ کے معمولی فرق سے امریکا کے بارٹا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پرائمز روگلک نے ایونٹ میں مجموعی برتری پر پھر قبضہ جما لیا۔