آرمی چیف کا ہاکی اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

Published On 06 November,2020 10:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عبدالرشید جونیئرکی وفات سے پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اورعظیم انسان سے محروم ہو گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے سابق کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عبدالرشید جونیئرکی وفات سے پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اورعظیم انسان سے محروم ہو گیا۔ عبدالرشید جونیئر 1972 کے اولمپکس مقابلوں میں چاندی کا تمغہ اور 1976 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ انہوں نے 1968 اور1972 کے اولمپکس مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کیے، ریٹائرمنٹ کے وقت عبدالرشید جونیئر 96 گولز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔
 

Advertisement