ویلنشیا: (دنیا نیوز) ویلنشیا میں یورپین موٹو جی پی کی پول پوزیشن اسپینش رائیڈر اسپارگارو نے جیت لی، گیلے ٹریک پر بائیک کے پھسلنے سے ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔
اسپین کے شہر میں یورپیئن گراں پری کی موٹر سائیکل ریس کا آغاز ہو گیا، گیلے ٹریک پر پول پوزیشن مقابلے توجہ کے مرکز بن گئے، پھسلن سے رائیڈرز کا امتحان مشکل ہو گیا، ایک رائیڈر کے ڈی ٹریک ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔
اسپینش رائیڈر پول اسپارگارو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے ایک لیپ ایک منٹ چالیس اعشاریہ چار تین چار سیکنڈز میں طے کر کے بڑے بڑوں کو بڑا چیلنج دے دیا۔