پیرس: (دنیا نیوز) ہوا کا سینہ چیرنے، راستہ بنانے کے لیے چھ خواتین سمیت 33 سیلرز نے ایکشن دکھائے۔ پہلی بار برطانوی کشتی ران کو برتری کی امید لگ گئی۔ آسمان میں خوشیوں کے رنگ بکھیرتے طیاروں نے استقبالی چکر لگا کر دل جیت لیے۔
تفصیل کے مطابق نیلگوں پانی میں بادبانی کشتیوں کے دلکش مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ رنگ برنگی کشتیاں سب کو بھا گئیں۔ چالیس ناٹس کی کشتیاں ہواؤں کا رُخ بدلنے، اپنا راستہ بنانے اور آگے نکلنے کے مشن میں توجہ کا مرکز
بن گئیں۔
کوویڈ کے باعث انٹریز بھی شارٹ، 6 خواتین سمیت 33 سیلرز اِن ایکشن ہوئیں۔ آسمان پر اونچی اڑان بھرتے چھوٹے طیاروں نے فضا میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔
جاپان کے شائرائشی نے بطور ایشیائی سیلر ایونٹ میں شمولیت کی۔ کشتی ریس شروع ہوتے ہی برطانیہ کے الیکس تھامسن نے برتری کی دھاک بٹھا دی۔ وہ بطور پہلے غیر فرانسیسی کشتی ران فیورٹ قرار دیئے جانے لگے ہیں۔