پاک بھارت ٹیمیں آئندہ سال ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں مدمقابل ہوں گی

Published On 24 December,2020 09:13 pm

ڈھاکہ: (اے پی پی) مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن آئندہ سال 11 مارچ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔ چیمپئن شپ میں چھ مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں میزبان بنگلا دیش، پاکستان، جاپان، ملائیشیا، بھارت اورجنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئندہ سال مینز ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں 13 مارچ کو مقابلہ ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق مینز ایشین ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی آئندہ سال 11 سے 19 مارچ کو بنگلا دیش میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن 11 مارچ کو کوریا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دوسرا میچ ملائیشیا‘ تیسرا میچ بھارت‘ چوتھا میچ جاپان اور پانچواں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ 13 مارچ کو ہوگا۔ تمام گروپ میچز 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ 18 مارچ کو دونوں سیمی فائنل میچ جبکہ فائنل میچ 18 مارچ کو ہوگا۔
 

Advertisement