سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلین اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سٹار کھلاڑی اعصم الحق ان دنوں وہاں آئسولیشن میں ہیں لیکن انہوں نے فارغ بیٹھنے کی بجائے کمرے میں ہی ایکسرسائز شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے ہیں جہاں انھیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 14 روز کیلئے آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
ہوٹل کی چار دیواری کی قید بھی اعصام الحق کے جیت کے جذبے کو کم نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے اپنے کمرے میں ہی ٹریننگ کا اہتمام کر لیا ہے اور ان دنوں بھرپور ایکسرسائز کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز آئندہ ماہ 8 فروری سے ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے اعصام الحق کچھ روز قبل ہی ملیبورن پہنچے تھے۔ ان کے سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اپنی آئسولیشن کی معیاد پوری کرنا ہے اس کے بعد ہی انھیں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔