کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے شروع ہونے والی گرینڈ بائیکرز ریلی کا گوادر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، 50 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جب گوادر شہر پہنچا تو ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا گیا۔
کراچی سے شروع ہونے والی گرینڈ بائیکرز ریلی گوادر پہنچ گئی، کھلاڑی جب گوادر پہنچے تو روایتی چادریں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بلوچی ڈھول کی خوبصورت تھاپ پر بائیکرز نے دھمال ڈالی۔
ریلی کے شرکا نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ میں دوستانہ کرکٹ میچ بھی دیکھا، اس موقع پر جی او سی 44 ڈویژن میجر جنرل عامر نجم بھی وہاں موجود تھے۔
بائیکرز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے گوادر تک ہماری ریلی کا مقصد یہاں سیاحت کو فروغ، امن اور بھائی چارے کا پرچار کرنا ہے۔
کراچی سے آئے ہوئے موٹرسائکلسٹ نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ شہر کے مختلف شاہراہوں میں گشت کیا ، کراچی سے روانہ ہونے والی بائیکرز اور جیپ ڈرائیورز نے مکران کوسٹل ہائیوئے کی سیاحتی مقام کنڈ ملیر پر کچھ دیر رک کر وہاں کے قدرتی نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔