فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ: پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو شکست سے دوچار کردیا

Published On 17 February,2021 05:32 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے، فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے بڑے مقابلے میں پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو چار ایک کی بڑی شکست سے دوچار کر دیا۔

بائیس سالہ امباپے نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ سپر سٹار لیونل میسی کے پرستار مایوسی کا شکار رہے۔

تفصیل کے مطابق سپین کے تاریخی سٹیڈیم کیمپ ناؤ میں فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تگڑا مقابلہ ہوا جس میں پی ایس جی اور میزبان بارسلونا کی ٹیمیں آنے سامنے آئیں۔

سپر سٹار لیونل میسی نے ستائیسویں منٹ پنلٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی۔ جوابی وار میں بائیس سالہ امباپے نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔

مایہ ناز کھلاڑی نیمار کے بغیر اِن ایکشن ٹیم کا مورال ہائی رہا۔ دوسرے ہاف میں مزید تین گول سکور کیے جبکہ امباپے نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ کیان نے بھی ایک کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے لیپزگ کے خلاف دو صفر کی فتح سمیٹی۔ تابڑ توڑ حملوں کے باجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوا۔ 53ویں منٹ پر محمد صلاح نے ٹیم کو سبقت دلائی۔

اس کے پانچ ہی منٹ بعد مین نے برتری دو صفر تک پہنچائی، اسی اسکور سے لیور پول نے کامیابی پائی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹرز فائنل کے فرسٹ لیگ کے تگڑے مقابلوں نے فٹبال دیوانوں کو خوب محظوظ کیا۔

 

Advertisement