ناؤمی اوساکا دوسری بار آسٹریلین اوپن کی چیمپئن بن گئیں

Published On 20 February,2021 06:58 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین اوپن میں ناؤمی اوساکا دوسری بار آسٹریلین اوپن کی چیمپئن بن گئیں۔ فائنل میں ناؤمی اوساکا نے امریکی حریف جینیفر بریڈے کو ہرایا ناؤمی اوساکا کی جیت کا اسکور 4-6 اور 3-6 رہا ناؤمی اوساکا نے ٹینس کیرئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔

اس سے قبل جاپانی کھلاڑی نے 2019 کا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔
 

Advertisement