سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا، کینیڈا کی بیانکا کو غیر معروف تائی پے کھلاڑی ہسی سو وائی نے ہرا کر آؤٹ کر دیا، سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے سربین حریف نینا کو شکست دے دی۔
میلبرن میں ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلین "آسٹریلین اوپن" کا دوسرا راؤنڈ شروع، کینیڈا کی بیانکا کا کمزور حریف ہسی سو وائی سے مقابلہ ہوا۔ غیر معروف کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر طبل جنگ بجایا، اسی جذبے سے کھیلتے ہوئے تائے پے کی کھلاڑی نے دوسرا سیٹ بھی اپنے نام کر کے اپ سیٹ کر دیا۔
دوسرے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سربین حریف نینا اسٹوجناوِک کے خلاف اِن ایکشن ہوئیں، امریکی کھلاڑی نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی، سرینا ولیمز کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ صفر رہا۔ کورونا کے بعد ٹینس مقابلوں پر کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی پرجوش نظر آئے۔