میلبرن: (دنیا نیوز) میلبرن ٹینس میں ویمن سنگلز مقابلے ہوئے۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے وینس ولیمز کو شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔ نمبرون ایشلے بارٹی نے فتوحات جاری رکھتے ہوئے رومانین اینا بوگڈنکو شکست سے دوچار کیا۔
تفصیل کے مطابق آسٹریلوی سرزمین پر سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم سے پہلے خواتین مقابلے جاری ہیں جس میں دنیا بھر کی ٹینس سٹار ایکشن میں نظر آ رہی ہیں۔
امریکی کھلاڑی وینس ولیمز اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا مدمقابل ہوئیں۔ نمبر چار پیٹرا نے دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں نمبر ون ایشلے بارٹی نے رومانین حریف کو ہرا کر آؤٹ کیا۔ میزبان ملک کی ایشلے بارٹی کی جیت کا سکور چھ تین اور چھ تین رہا۔
ویمن ٹینس کے دوسرے ایونٹ میں رینک ٹو جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے اپنی برطانوی مدمقابل کائٹ بولٹر کو دو ایک سے ہرا دیا۔ میلبرن میں ٹینس کے سپر میگا ایونٹ سے پہلے اعصاب شکن مقابلے بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔