ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے بلغارین حریف سویتانہ پائرنکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی

Published On 04 February,2021 01:25 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے بلغارین حریف سویتانہ پائرنکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی۔

آسٹریلیا میں ویمن ٹینس اسٹارز اِن ایکشن، امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی جیت کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا، اس سے قبل سرینا ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیت چکی ہیں۔دوسرے میچ میں ٹاپ سیڈ سیمونا ہیلپ نے جرمن حریف سیگمنڈ کو دو صفر کی شکست سے دوچار کیا، انہوں نے چھ دو اور چھ چار سے فتح سمیٹی۔

جرمن کھلاڑی اینجلیک کربر اور جمہوریہ چیک کی سینیا کووا کے مابین سخت مقابلہ ہوا، سابق نمبرون کا سکور چھ تین، چار چھ اور چھ تین رہا۔ خواتین کے ہی ایک اور مقابلے میں انگلش کھلاڑی جوہنا کونٹا نے حریف بیگو کے خلاف دو ایک کی جیت اپنے نام کی۔ ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم  آسٹریلین اوپن" سے پہلے ویمن کھلاڑیوں کے مقابلے توجہ کے مرکز بن گئے۔
 

Advertisement