سڈنی: (دنیا نیوز) ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن" شروع ہو گیا۔ ویمن سنگلز میں سابق عالمی نمبر ایک اینجلیک کربر پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں، سرینا ولیمز اور ناؤمی اوساکا نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔
تفصیل کے مطابق آسٹریلوی سرزمین پر ٹینس کا بڑا میلہ سج گیا ہے۔ پہلے گرینڈ سلیم میں ویمن سٹارز اِن ایکشن آئیں۔ بڑے ایونٹ میں پہلا بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ ماضی کی نمبر ایک اینجیلک کربر کو غیر معروف امریکی کھلاڑی برنارڈا پیرا سے دو صفر کی شکست ہو گئی۔
نمبر تین ناؤمی اوساکا نے روسی حریف ایناتاسیا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ جاپانی کھلاڑی کی جیت کا سکور چھ ایک اور چھ دو رہا۔
دوسرے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا جرمن کھلاڑی لارا سیگمنڈ سے ہوا۔ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم چیمپئن امریکی کھلاڑی نے برتری دکھاتے ہوئے میچ باآسانی چھ ایک اور چھ ایک سے جیت لیا۔