اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے روز جاپان کے کھلاڑی باز لے گئے۔ جاپان کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو ہرا دیا۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جاپان کے یوسوکی وتانوکی نے پاکستان کے عقیل خان کو 2-0 سے شکست دی۔
پہلے سیٹ میں جاپان کے یوسوکی وتانوکی نے 6-3 اور دوسرے سیٹ میں 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں جاپان کے کیچی اوچیدا نے پاکستان کے اعصام الحق کو 2-0 سے ہرا دیا۔
میچ کے پہلے سیٹ میں جاپان کے کیچی اوچیدا نے پاکستان کے اعصام الحق کے خلاف 6-4 سے اور دوسرے سیٹ میں 7-6 سے شکست دے دی۔
ہفتے کو سنگل کا پہلا میچ اعصام الحق اور یوسوکی وتانوکی اور دوسرا میچ عقیل خان اور کیچی اوچیدا کے مابین کھیلا جائے گا۔
مینز ڈبلز کے پہلے میچ میں اعصام الحق اور عقیل خان پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ شینتارو موچی زوکی اور یوسوکی وتانوکی مدقابل ہوں گے۔