آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میپکو نے اپنے نام کر لیا

Published On 07 March,2021 04:55 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میپکو نے پنلٹی سٹروک میں زبردست مقابلہ کے بعد ماڑی گیس کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا۔

 

صادق آباد میں 35واں آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میپکو کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ 7 روز جاری رہنے والے ٹورنامنٹ سے ملک بھر سے ٹیمیوں نے شرکت کی۔

فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کیے۔ پہلے ہاف میں میپکو کا پلڑا بھاری رہا مگر دوسرے ہاف میں ماڑی گیس کی ٹیم نے کم بیک کیا۔

پاکستان جونیرز کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔ میچ سے شائقین خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئیں اور کھلاڑیوں کو جی بھر کر داد دی۔

میچ برابر رہنے پر پنلٹی سٹروک لگائے گئے۔ دونوں ٹیموں نے ملنے والے پانچ پانچ پنلٹی کارنرز پر چار چار گول کیے جس کے بعد میچ سڈن ڈیتھ کے دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگیا سڈن ڈیتھ میں میپکو نے ماڑی گیس کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مہمان خصوصی کرنل احتشام گل اور چودھری اقبال حفیظ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔