ثانیہ مرزا بھی معروف تْرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی نکلیں

Published On 10 April,2021 05:29 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی معروف تْرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی نکلیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا تْرک شیف براک ازدمیر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ اٴْن کے ہاتھ میں تْرک شیف کی تیار کردہ انوکھی بریڈ بھی ہے جس پر انگریزی زبان میں ’مرزا‘ لکھا ہوا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے تْرک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔ بھارتی ٹینس سٹار نے اٴْن کے لیے تیار کردہ بریڈ کے لیے بھی تٴْرک شیف کا شکریہ ادا کیا۔

ثانیہ مرزا اور براک ازدمیر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائک کر رہی ہے بلکہ یہ تصویر مختلف پیجز پر شیئر بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تْرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اٴْنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اٴْنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جائوں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔
 

Advertisement