روم: (دنیا نیوز) اطالوی سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، آئرلینڈ کے ڈین مارٹن نے کامیابی سمیٹ لی۔
سائیکل ریس میں ایک روز آرام کے بعد رائیڈرز اِن ایکشن، سترہواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ پہاڑی اور میدانی ٹریک پر ایک سو تیرانوے کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ جیت کے مشن امپوسبل پر سائیکل سواروں نے زبردست ایکشن دکھائے ۔
بیلجئن سائیکلسٹ ریمکو کی ٹکر ست ریس میں رکاوٹ تو آئی مگر کسی بڑے نقصان کے بغیر مقابلہ شروع ہوا۔ آئرلینڈ کے ڈین مارٹن نے میدان مار لیا۔ بڑی جیت کا بڑا جشن منایا اور خوب داد وصول کی۔
مجموعی برتری کے حامل کولمبین رائیڈرایگن برنل کی مایوسن کن پرفارمنس، حریفوں پر سبقت کی دھاک نہ بٹھا سکے۔ تیس مئی تک جاری رہنے والی سائیکل ریس سے پرستار بھی محظوظ ہوئے۔