ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں قومی فائٹرز کی خراب پرفارمنس، پاکستان کو شکست کا سامنا

Published On 16 June,2021 06:20 pm

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں جاری ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں قومی فائٹرز کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان کو 54، 68 اور 87 کلوگرام کیٹگری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شاہ زیب کو لبنان کے مارک خلیفے نے 14-16 پوائنٹس سے ہرایا۔ پاکستان کے فائٹر عمار کو تاجکستان کے محمد خوسین نے 4-17 سے شکست دی۔

کوریا کے سیونگ ہان نے پاکستانی کھلاڑی تیمور سعید کیخلاف 0-20 سے فتح حاصل کی۔ خواتین کیٹیگری میں بھی پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 46 کلوگرام کیٹیگری میں ازبکستان کی آزامووانے پاکستان کی سیدہ ہانا کو 45-8 پوائنٹس سے ہرایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس ایونٹ میں پاکستان نے دوسرا میڈل حاصل کر لیا تھا۔ ناجیہ رسول نے پومزے ایونٹ میں برانز میڈل جییا، انہوں نے ویمنز سنگلز اوور 17 فری سٹائل ایونٹ میں کامیابی پائی۔

کوریا نے گولڈ، فلپائن نے سلور جبکہ پاکستان اور لبنان نے برانزمیڈلز جیتے، قومی مکسڈ ٹیم نے اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔