ملک میں کھیلوں کیلئے 3 ارب 73 کروڑ سے زائد مختص

Published On 12 June,2021 09:40 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) وزارت بین الصوبائی رابطہ کے زیراہتمام ملک بھر میں کھیلوں کے مختلف جاری و نئے منصوبوں کیلئے وفاقی بجٹ میں آئندہ مالی سال 2020-21ء کیلئے 3 ارب 73 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

6 جاری اور 18 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی تخمینہ لاگت 10 ارب 23 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے جس میں سے جون 2021ء تک 2 ارب 90 کروڑ 64 لاکھ 9 ہزار روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ 18 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی تخمینہ لاگت 4 ارب 34 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار روپے ہے جس میں موجودہ بجٹ میں آئندہ مالی سال کیلئے 2 ارب 31 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement