لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دنیائے کرکٹ کے سب سے تیز ترین باؤلر شعیب اختر کا پورا اوور کھیلنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے مایہ ناز باؤلر شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی 6 گیندیں کھیلنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس میں اداکار فہد مصطفیٰ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ اس ویڈیو میں کسی ماہر کرکٹر کی طرح بلے بازی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
Cricket pic.twitter.com/yrf6OmQCba
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 20, 2021
یہ ویڈیو دیکھ کر شعیب اختر نے فہد مصطفیٰ کو چیلنج دیا تھا کہ وہ ان کی گیندوں کا سامنا کرکے دکھائیں، تاہم فہد مصطفیٰ نے یہ چینلج قبول نہیں کیا تھا۔
شعیب اختر نے اداکار فہد مصطفیٰ کو ٹویٹر پر چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ میری 6 گیندیں کھیل لیں گے تو انعام میں انہیں موٹر سائیکل دی جائے گی۔
اب وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما زلفی بخاری نے شعیب اختر کا یہ چیلنج قبول کر لیا ہے۔
I’ll accept your challenge https://t.co/F8kYTLIj6q
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 1, 2021
یہ چیلنج زلفی بخاری نے قبول کیا اور اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں آپ کا چیلنج قبول کروں گا۔
زلفی کی ٹویٹ پڑھ کر شعیب اختر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے اور انھیں جواب دیا کہ یہاں ایک اور چیلنجر آگئے، خیریت ہے؟
شعیب اختر کے اس جواب پر زلفی بخاری نے ردعمل دیا اور کہا کہ جی ہاں! یہاں سب خیریت ہے دوست، میں اپنی بات پر سنجیدہ ہوں، میں آپ کی جتنی گیندیں مس کروں گا اتنی موٹر سائیکلیں عطیہ کروں گا۔
Yes buddy all good I am serious, every ball I miss, I will donate a bike. https://t.co/DGcnJJH1CX
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) June 1, 2021
شعیب اختر نے ٹویٹر پر اس چینلج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ تو سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے، اگر بات ایسی ہے تو میں آپ کو ہر گیند پر موٹرسائیکل دوں گا لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو ہر گیند اپنے بیٹ سے ٹچ کرنا ہوگی، پھر کیا کہتے ہیں؟ یہ چیلنج کب کرنا ہے؟