پی ایس ایل 6 کی تیاریاں، سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی روانہ

Published On 01 June,2021 10:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز براستہ بحرین ابو ظہبی روانہ ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد سمیت ابوظہبی جانے والے 6 افراد میں سے 2 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 4 کا لاہور سے ہے ،کرکٹرز ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت مزید دو افراد پہلے لاہور سے کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے سرفراز احمد اور میڈیا منیجر عماد حمید روانہ ہوئے۔

پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوئے، سات افراد میں تین کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران شامل ہیں۔
 

Advertisement