’’شاداب خان کے والدین نے بیٹے کی شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنا شروع کردی‘‘

Published On 01 June,2021 08:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) شاداب خان کے والدین نے اپنے بیٹے کی شادی کے لئے لڑکی ڈھونڈنا شروع کر دی ہے۔ اس بات کا انکشاف قومی کرکٹر کے سگے بھائی نے کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پتا نہیں یہ مذاق ہے یا حقیقت، لیکن قومی کرکٹر شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر والے ان کی شادی نہیں کرا رہے۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ’آسک شاداب‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔

ایک مداح نے شاداب خان سے سوال پوچھا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’گھر والے شادی نہیں کرواتے۔

صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ایک اور صارف حریم نور نے شاداب خان کے بھائی کو ہی اس گفتگو میں ٹیک کر لیا اور ان سے ڈائریکٹ پوچھا کہ آپ لوگ کیوں نہیں کرواتے شاداب کی شادی؟

اس سوال کا آفتاب عزیز خان نے بھی دلچسپ جواب دیا اور لکھا کہ گھر والے شاداب خان کیلئے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں، جب لڑکی مل جائے گی تو شادی کر دیں گے۔

ایک اور صارف نے شاداب خان سے پوچھا کہ آپ کھیل کے میدان میں اتنی زیادہ اوور ایکٹنگ کیوں کرتے ہیں؟ اس پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں اوور ایکٹنگ نہیں صرف ایکٹنگ کرتا ہوں۔

بہترین دوست بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب خان نے حسن علی اور فہیم اشرف کا نام لیا۔

مشکل ترین بلے باز کے بارے میں انہوں نے انڈین ٹیم کے اوپنر روہت شرما کا نام لیا۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انھیں بھارتی بلے باز روہت شرما کو ہی آؤٹ کرکے سب سے زیادہ مزہ آتا ہے۔