آئی سی سی کا ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی پلینگ کنڈیشنز کا اعلان

Published On 28 May,2021 04:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی پلینگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا۔

ساؤتھ ہمپٹن میں شیڈول بھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان 18 سے 22 جون تک شیڈول میچ میں ایک ریزور ڈے بھی رکھا گیا ہے، ریزورڈے کا مقصد بھارت اور نیوزی لینڈ کے تاریخی میچ کو فیصلہ کن بنانا ہے اگر پھر بھی میچ کا فیصلہ نہیں ہوتا تو دونوں ٹیموں کومشترکہ چیمپئن قراردیا جائےگا۔

میچ میں گریڈ ون ڈیوک بال کے ساتھ امپائرز کو بہتر فیصلوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی میسر ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کی پلینگ کنڈیشنز میں ہونے والی دوسری تبدیلیوں کا بھی اس میچ میں اطلاق ہوگا۔