لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا بدستور پہلا نمبربرقرار ہے ، ویرات کوہلی بھی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، فخر زمان کا ساتواں نمبر بچ گیا۔
آئی سی سی کی تازہ ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری ،بولنگ رینکنگ میں محمد عامر ٹاپ 10 سے آؤٹ ہو کر 11 ویں نمبر پر چلے گئے ۔ شاہین آفریدی بھی تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر کے بولربن گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر برا جمان ہیں،بنگلا دیش کے مہدی حسن اور مستفیض الرحمان کو ترقی دی گئی ہے، مہدی حسن دوسرے جبکہ مستفیض الرحمان نویں نمبر کے بولربن گئے ہیں۔
Mehidy Hasan Miraz climbs to No.2
— ICC (@ICC) May 26, 2021
Mustafizur Rahman breaks into top 10
Huge gains for Bangladesh bowlers in the @MRFWorldwide ICC Men’s ODI Player Rankings pic.twitter.com/nr1PGH0ukT