کٹھمنڈو: (روزنامہ دنیا) بینائی سے محروم 46 سالہ چینی کوہ پیما ژانگ ہونگ نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ژانگ ہونگ دنیا کی سب سے بڑی چوٹی سرکرنیوالے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے نابینا شخص ہیں۔رائٹرز کے مطابق ژانگ ہونگ نے بتایا کہ چاہے آپ نارمل ہوں یا معذور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر آپ کے پاس ایک مضبوط دماغ موجود ہے ، آپ ہمیشہ کوئی ایسی چیز کرسکتے ہیں جو دیگر لوگ کہتے ہیں کہ آپ نہیں کرسکتے۔