روم: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل ریس اٹالین موٹو جی پی میں حادثے کا شکار انیس سالہ سوئس رائیڈر جیسن زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ عالمی چیمپئن فیبیو نے مسلسل چوتھی بار پول پوزیشن جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
اطالوی موٹر ٹریک پر بائیک ریس ہوئی جہاں پول پوزیشن میں دنیا بھر کے رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے۔ اس ریس کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کا شکار انیس سالہ سوئس رائیڈر جیسن زندگی کی بازی ہار گئے۔
نوجوان جیسن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ائیر لفٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ چھاتی اور دماغ پر شدید چوٹیں جان لیوا ثابت ہوئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب ساٹ ٹویٹر کے ذریعے انتقال کی خبر اور تعزیتی پیغام کے بعد ایونٹ پر خوف سائے اور سب سوگوار ہوگئے۔