انٹرنیشنل بیس بال رینکنگ، پاکستان کی ایک درجہ ترقی، 26ویں نمبر پر آ گیا

Published On 01 July,2021 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی انٹرنیشنل بیس بال رینکنگ میں ایک درجے ترقی، نئی رینکنگ میں پاکستان 27ویں سے 26ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل بیس بال اینڈ سافٹ بال کنفیڈریشن نے عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان کو انٹرنیشنل بیس بال رینکنگ میں ایک درجے ترقی حاصل ہوئی ہے۔

نئی رینکنگ میں پاکستان 27ویں سے 26ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ بھارت کا 62واں نمبر ہے۔

عالمی رینکنگ میں جاپان نمبر ایک، تائیوان نمبر دو اور جنوبی کوریا نمبر 3 پر ہے۔ صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن عباد اللہ نے کہا ہے کہعالمی درجہ بندی میں پاکستان کی ترقی خوش آئند ہے۔