ٹور ڈی فرانس کا چوتھا مرحلہ، مارک کیونڈش نے فتح سمیٹ لی

Published On 30 June,2021 11:57 am

پیرس: (دنیا نیوز) سائیکلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کے چوتھے مرحلے میں مارک کیونڈش نے فتح سمیٹ لی، برطانوی رائیڈر نے پانچ سال بعد جیت کے ٹریک پر آنے پر خوب خوشی منائی۔

فرانسیسی سائیکلنگ ٹریک پر میگا ایونٹ کے چوتھے مرحلے کا انعقاد ہوا، ایک سو پچاس اعشاریہ چار کلومیٹر کے مقررہ فاصلے میں دنیا بھر کے سائیکل سواروں کے جوش و خروش اور اسٹائل نے سب کو پرجوش کر دیا۔

برطانوی رائیڈر مارک کیونڈش نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2016 کے بعد جیت کا مزہ چکھ لیا، شاندار کامیابی پر خوب خوشی منائی، پرستاروں سے داد پائی۔