4 بار کے اولمپک چیمپئن رنر محمد فرح مانچسٹر میراتھن میں ہار گئے

Published On 26 June,2021 05:56 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) چار بار کے اولمپک چیمپئن رنر محمد فرح مانچسٹر میراتھن میں ہار گئے، ٹوکیو گیمز کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹرمیں برٹش چیمپئن شپ کا رننگ ٹریک فور ٹائم اولمپک چیمپئن اور ریکارڈ ہولڈر برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کے لیے سخت آزمائش بن گیا۔

19 سیکنڈ کے فرق سے ہار کر ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے، 10 ہزار میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں ناکامی پر محمد فرح کا جاپان میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس شکست سے ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔