نارووال: پاکستان آرمی نے پنجاب پولیس کو کبڈی میچ میں 9 پوائنٹ سے شکست دیدی

Published On 23 June,2021 06:04 pm

نارووال: (دنیا نیوز) نارروال میں کھیلے گئے ایک کبڈی میچ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے پنجاب پولیس کو 9 پوائنٹ سے شکست دے دی ہے۔

یہ کبڈی میچ پاکستان انڈیا انٹرنیشنل باڈر لائن کے قریبی گاؤں ڈھڈوال میں منعقد ہوا۔ کبڈی میچ میں پنجاب پولیس نے 9 پوائنٹ جبکہ پاکستان آرمی کی کبڈی ٹیم نے مقررہ وقت میں 18 پوائنٹ حاصل کئے۔

آرمی کبڈی ٹیم کے کپتان حاجی تصور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ علاقائی کھیل کبڈی پچاس سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں افراد نے میچ دیکھا۔ کبڈی میچ دیکھنے والوں میں نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑھی تعداد موجود تھی۔

کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس پر شائقین نے انھیں بھرپور داد دی۔ آرمی کبڈی ٹیم کی فتح پر شائقین نے کھلاڑیوں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ کبڈی میچ آرگنائزر نے فاتح ٹیم کو بھاری نقد انعام سے نوازا۔