ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی تعداد کو 10 ہزار تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔
ٹوکیو اولمپکس کے منتظین کی جانب سے جاری قواعد وضوابط کے مطابق شائقین کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے، تالیاں بجانے، رومال لہرانے، کھلاڑیوں کے قریب جانے پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ شائقین کیلئے یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ مقابلے دیکھنے کے بعد سیدھے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
اس کے علاوہ غیر ملکی شائقین پر بھی اولمپکس دیکھنے کے لیے ٹوکیو نہیں آنے دیا جائے گا۔
اولپمکس منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شائقین کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرا رکھیں اور دور ہو کر نشستوں پر بیٹھیں۔
دوسری جانب جاپانی وزیراعظم یوشی ہی دے سوگا نے اپنے بیان یں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہو گئی تو وہ کسی کو بھی اولمپکس مقابلے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔