آسٹریلیا میں 2 اسکائی ڈائیورز جہاز سے گر کر ہلاک، انکوائری کمیٹی تشکیل

Published On 28 June,2021 01:01 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں 2 اسکائی ڈائیورز جہاز سے گر کر ہلاک ہو گئے، حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

سڈنی کے علاقے گولبرن میں اڑنے والے جہاز سے ڈائیورز فضا میں چھلانگ لگانے ہی والے تھے کہ اچانک نیچے گر گئے۔ دونوں اسکائی ڈائیورز ہزاروں فٹ بلندی سے نیچے رن وے پر گرے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

حادثہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، حکام نے انکوائری کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، خیال رہے کہ ڈائیورز اس سے قبل ڈھائی ہزار سے زائد مرتبہ ڈائیونگ کرچکے تھے۔