کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو، جنوبی افریقا کی رگبی ٹیم قرنطینہ

Published On 05 July,2021 08:32 pm

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی رگبی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد 8 روز کے اندر دوسری مرتبہ انھیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی رگبی ٹیم نے برطانیہ اور آئرش ٹیموں کیساتھ تین ٹیسٹوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 جون کو تین کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انھیں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا۔

جنوبی افریقا رگبی ٹیم کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو حالیہ آئسولیشن سے احتیاطی تدابیر کے تحت گزارا جا رہا ہے۔ بعد ازاں ان کی مزید ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایڈوائزی گروپ کے مشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
 

Advertisement