تیونس کی کھلاڑی انس جابر ومبلڈن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

Published On 06 July,2021 09:05 pm

لندن: (ویب ڈیسک) تیونس کی 26 سالہ کھلاڑی نے انس جابر نے ومبلڈن کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی عرب دنیا کی پہلی خاتون ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق اس سے قبل وہ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل تک بھی پہنچی تھیں۔

ومبلڈن کے سنگلز کوارٹر فائنل میں اںس جابر اور بیلاروس کی آرینا سبالینکا سے ہوگا۔ انس جابر عالمی رینکنگ میں 24ویں درجے کی کھلاڑی جبکہ آرینا سبالینکا چوتھے نمبر پر ہیں۔

دونوں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ خیال رہے کہ انس جابر کو سبالینکا پر نفسیاتی برتری حاصل ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ سال فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں انھیں شکست دی تھی۔

انس جابر نے 2008ء میں پہلا پروفیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کھیلا اور اب تک وہ 89 میچ میں کامیابی اور 83 میں شکست کھا چکی ہیں۔ 2011ء میں انہوں نے فرنچ اوپن جونیئرز ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل اور پھر فائنل میں پہنچنا ہے۔

 

Advertisement