ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، برطانوی سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے دسواں مرحلہ جیت لیا

Published On 07 July,2021 06:17 pm

پیرس: (دنیا نیوز) نامور برطانوی سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اپنے نام کر لیا ہے۔

36 سالہ مارک کیوینڈش کی یہ ٹور ڈی سائیکل ریس میں تیسری کامیابی ہے۔ مارک کیوینڈش ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا اور چھٹا مرحلہ بھی جیت چکے ہیں۔

بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آریٹ دوسرے، بیلجیم کے ہی سائیکل سوار جیسپر فلپسن تیسرے، فرانسیسی سائیکل سوار نیسر بوہانی چوتھے اور آسٹریلیا کے سائیکل سوار مائیکل میتھیو زپانچویں نمبر پر رہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ البرٹ ویل سے والنس تک سیدھے راستے پر 190.7 کلومیٹر پر محیط تھا جس کو 36 سالہ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیوینڈش نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مارک کیوینڈش نے دسویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 14منٹ اور 07 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 36 سالہ مارک کیوینڈش کا ٹورڈی فرانس میں یہ تیسری فتح اپنے نام کی ہے۔

بیلجیئم کے سائیکلسٹ واؤٹ وان آریٹ نے ریس میں دوسری، بیلجیم کے ہی سائیکل سوار جیسپر فلپسن نے تیسری، فرانسیسی سائیکل سوار نیسر بوہانی نے چوتھی جبکہ آسٹریلیا کے سائیکل سوار مائیکل میتھیوز نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

فرانس کے ہی سائیکل سوار ارناڈ ڈیمارے نے چوتھی اور سلواکیہ کے سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں آٹھویں مرحلے سے سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآرکا یلو جرسی کا قبضہ برقرار ہے۔

 

Advertisement