سندھ حکومت کا سابق اولمپئن نوید عالم کےعلاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان

Published On 09 July,2021 11:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) کینسر کے شکار سابق اولمپئن نوید عالم کی سنی گئی، سندھ حکومت نے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کو خط کے ذریعے مطلع کر دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سابق اولمپئن نوید عالم کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑئی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا، سندھ حکومت ادا کرے گی۔
 

Advertisement