فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی حالت خطرے سے باہر

Published On 18 September,2021 05:24 pm

برازیلیا: (ویب ڈیسک) فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹ بال کے ليجنڈ کھلاڑی پيلے کو کچھ مدت کے ليے انتہائی نگہداشت کے وارڈ ميں رکھا گيا مگر اب ان کی حالت بہتر ہے۔

برازيلی مایہ ناز کھلاڑی پيلے کو سانس لينے ميں دشواری کے سبب جمعے کی رات انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی يو) منتقل کر ديا گيا تھا تاہم ساؤ پاولو کے ہسپتال کے مطابق اب ان کی طبيعت مستحکم ہے۔ پيلے کی اس ہسپتال ميں چند ہفتوں قبل سرجری بھی ہوئی تھی۔

ان کی علالت کی خبر نے پوری دنيا ميں فٹ بال کے مداحوں کو سکتے ميں ڈال ديا تھا۔ پيلے دنيا کے ايسے واحد فٹ بال کھلاڑی ہيں، جو تين مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹيم کا حصہ رہے۔