سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون کا پاکستان فٹبال لیگ کیساتھ 3سالہ معاہدہ

Published On 24 September,2021 05:12 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان فٹبال لیگ کے لئے سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون نے 3 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی فرنچائز فٹبال لیگ میں 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے لیگ کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ پی ایف ایل کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے شروع کردیے گئے ہیں جبکہ برطانیہ کی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی مائیکل اوون کو پاکستان فٹبال لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ، ریئل میڈر، لیورپول ایف سی کے لئے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

مائیکل انگلش پریمیئر لیگ کے کم عمر ترین 100 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے بھی خدمات سر انجام دی ہیں اور وہ جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔
 

Advertisement